لاہور(پبلک پوسٹ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا میں صدر کی کرسی پر ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے کے لیے دعائیں اور آیت کریمہ پڑھ رہے تھے تاکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی باہر آجائیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کبھی بھی اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پراقتدار میں نہیں آئی اور نہ آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو مصنوعی طریقے سے نہیں دبانا چاہیے انہیں آزادی دینی چاہیے، بانی پی ٹی آئی اس وقت مظلوم ہیں اورہم ہر مظلوم کے ساتھ ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے آنے کی دعائیں اور آیت کریمہ پڑھ رہے تھے تاکہ بانی پی ٹی آئی باہرآجائیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ کیسا ظلم ہوا، بھائی وزیراعظم اور بیٹی وزیراعلیٰ ہیں، نوازشریف اپنی سیٹ کی قربانی دے دیتے تو عوام میں مقبول ہوتے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کا اسپتال میں ایم ایس کو جس طرح معطل کیا آپ کی تربیت سامنے آگئی ہے کرپشن بھی تو مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہوئی، مریم نواز کی ایم ایس کی تذلیل افسوس ناک ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا کپتان ٹھیک ہونا چاہیے، سرفراز نے 11 سیزیز جیتی تھیں تو خان صاحب نے ایکشن لے کر ہٹا دیا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ گندم کی جو فصل ہونے والی ہے اس میں بحران آنے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نومبر میں ملک گیر کنونشن کرنے جا رہی ہے، پیٹرول اور بجلی کی قیمت پر جماعت اسلامی ایکشن لے گی۔