ہانیہ عامر کے بالی ووڈ ڈیبیو سے متعلق خبر سامنے آگئی

سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر جلد ہی دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ایک رومانوی کامیڈی فلم میں دکھائی دیں گی۔کچھ دن قبل ہانیہ عامر نے دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں شرکت کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی جس کے بعد سے عانیہ کے بھارت میں بھی خوب چرچے ہورہے ہیں۔تاہم اب بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ہانیہ جلد پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ فلم کرنے والی ہیں۔سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آنے کے بعد اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے ان کے بالی ووڈ ڈیبیو کیلئے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ ہانیہ کو دلجیت کے ساتھ آن اسکرین دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کی کیمسٹری بےحد دلکش ہے۔تاہم اس فلم کا کیا نام ہے اور اس کی شوٹنگ کب شروع ہو گی اس حوالے سے تاحال کوئی خبر منظرِ عام پر نہیں آئی ہے جبکہ اداکارہ ہانیہ عامر یا دلجیت دوسانجھ نے بھی اب تک اس فلم کے حوالے سے تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

Check Also

شلپا شیٹی چہرے پر سوئیاں لگوا کر کونسا ٹریٹمنٹ کرواتی ہیں؟ تصویر وائرل

کیا بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی چمکتی ہوئی جلد اور خوبصورتی کیلئے چہرے پر سوئیاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے