پی ٹی اے کا سمندر پار پاکستانیوں کیلیے اہم اقدام

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو موبائل سم کی بلاکنگ سے محفوظ رکھنے کیلیے اہم اقدام اٹھایا ہے۔

پی ٹی اے کے ترجمان نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بلاتعطل ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کے عزم کے تحت ادارے نے ایسے اقدامات متعارف کروائے ہیں جن کے ذریعے بیرون ملک قیام کے دوران اپنی موبائل سم کو بلاک ہونے سے بچایا جا سکے گا۔

ترجمان کے مطابق صارفین کسی مخصوص مدت کیلیے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کی خواہش کی صورت میں (اگر کوئی چارجز ہوں تو ان کی ادائیگی کے ساتھ) اپنے متعلقہ سروس فراہم کنندہ کو آگاہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یه اقدام بیرون ملک موجود پاکستانی شہریوں کو اپنی موبائل سم کی ملکیت برقرار رکھنے میں معاونت کرتا ہے جس کے ذریعے ٹیلی کام سروسز تک بلاتعطل رسائی ممکن ہے اور پاکستان میں اپنوں سے رابطہ رہتا ہے۔

پی ٹی اے پاکستانیوں کو ہدایت کرتا ہے کہ بیرون ملک قیام کے دوران اپنی سم کی ملکیت برقرار رکھیں، موبائل سروسز کی معطلی یا بلاک ہونے سے بچیں اور ضروری مواصلاتی سہولیات تک مسلسل رسائی کو یقینی بنائیں۔

Check Also

کراچی: منشیات بیرون ملک بھیجنے والاعالمی گروہ پکڑا گیا، 8ملزمان گرفتار، 90 کروڑ کی آئس برآمد

کراچی: ٹاسک فورس کراچی اور وفاقی سول حساس ادارے نے بڑی کارروائی میں بین الاقوامی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *