پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ فیصل آباد میں جاری ہے۔
تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم جنوبی افریقی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔
جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 37.5 اوورز میں 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کوئنٹن ڈی کوک 53 اور لوہان ڈی پریٹوریس 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4، سلمان آغا، محمد نواز اور شاہین آفریدی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
خیال رہے کہ پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ محمد وسیم جونیئر اور نسیم شاہ کی جگہ حارث رؤف اور ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
جنوبی افریقی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جارج لنڈے کی جگہ لنگی نگیدی کو شامل کیا گیا ہے جبکہ انجری کا شکار ہونے قشیل کی جگہ روبن ہرمین ڈیبیو میچ کھیل رہے ہیں۔
THE PUBLIC POST