گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

پاکستان محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 11 مارچ تک بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی کہیں کہیں بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کی ہے۔

اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، مری اور گلیات میں بھی آج سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے اور درجہ حرارت میں اضافے کی توقع ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ اور بونیر میں 12 مارچ تک تیز بارش ہو سکتی ہے، حکام نے خبردار کیا ہے کہ خشک موسم کے باعث آبی ذخائر کم ہونے اور بارانی علاقوں میں گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

Check Also

بلوچستان میں فورسز کا مشترکہ آپریشن شعبان جاری؛ مزید 8 دہشت گرد ہلاک، تعداد 117 ہوگئی

بلوچستان میں فورسز کا مشترکہ ’آپریشن شعبان‘ جاری ہے جس میں مزید 8 خوارجیوں کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *