بنوں میں ڈومیل پولیس موبائل پر بارودی مواد کا دھماکا، افسر زخمی

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)خیبر پختونخوان کے ضلع بنوں میں ڈومیل پولیس موبائل پر بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس میں ایک پولیس افسر زخمی ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق بنوں میں ڈومیل پولیس موبائل پر بارودی مواد کے دھماکے میں زخمی اہلکار کی شناخت اے ایس ائی نثار کے نام سے ہوئی، پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

حکام نے بتایا کہ پولیس موبائل روٹین کی گشت پر تھی خرگئی ہوٹل کے قریب کے پہلے سے نصب موادی مواد کا دھماکہ ہوا-دھماکے بعد بنوں پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Check Also

ڈاکٹر عاصم نے صدر آصف زرداری کی صحت سے متعلق بتا دیا

کراچی (پبلک پوسٹ)صدر مملکت آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے صدر مملکت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *