فیصل آباد: شوہر نے بیوی کوگولی مار کر خودکشی کرلی

فیصل آباد میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

پولیس نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ ایک گھر میں مسلح شخص نے خاتون اور اس کی 4 بیٹیوں کو یرغمال بنالیا ہے۔

پولیس پہنچی تو مسلح شخص نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کردیا تھا۔

پولیس کے مطابق 4 بیٹیوں کی ماں مقتولہ نے 3 سال قبل ملزم سے دوسری شادی کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Check Also

کراچی، سرجانی ٹاؤن میں گھر سےنوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد

کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیف المری گوٹھ میں گھر سے ایک نوجوان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *