میئر کراچی کے احکامات پر شہر بھر میں جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز

کراچی (پبلک پوسٹ )
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے احکامات پر شہر بھر میں جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز کے مطابق جراثیم کش اسپرے مہم کراچی کے ساتوں اضلاع میں ہو گی، جراثیم کش اسپرے مہم کا مقصد شہریوں کو وبائی امراض سے بچانا ہے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر فیومگیشن نے بتایا کہ ڈینگی مچھر، مکھی، چکن گونیا اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کیلئے اسپرے ضروری ہے۔

انھوں نے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں اور تفریحی مقامات کے اطراف میں اسپرے کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر فیومگیشن نے کہا کہ ندی، نالوں اور کچرا کنڈیوں کے اطراف مسلسل اسپرے کیا جائے گا۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *