محکمہ موسمیات کی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 23 مئی تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ اسی دوران Punjab اور Islamabad کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر وار گلگت بلتستان میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ 19 مئی سے Sindh، جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں گرمی کی شدت میں اضافے کا خدشہ ہے، جہاں شدید ہیٹ ویو کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 19 سے 26 مئی کے دوران بعض علاقوں میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرسکتا ہے، جس سے صحت کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

Check Also

ویمن ٹی 20 ایشیا کپ: پاکستان ویمنز ٹیم کا تھائی لینڈ کو شکست دیکر فاتحانہ آغاز

ویمن ٹی 20 ایشیا کپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *