کراچی: زیرتعمیرعمارت میں قائم دکان کی چھت گرنے سے دکان کا مالک جاں بحق اور 2 بچے شدید زخمی ہوگئے

منگھوپیرروڈ نیا ناظم آباد فلائی اوورکے قریب زیرتعمیرعمارت میں قائم دکان کی چھت اور دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر دکان کا مالک جاں بحق اور2 بچے شدید زخمی ہوگئے۔

منگھوپیرروڈ نیا ناظم آباد فلائی اوورکے قریب زیرتعمیرعمارت میں قائم دکان کی چھت اور دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر دکان کا مالک جاں بحق اور2 بچے شدید زخمی ہوگئے۔۔

پیرآباد تھانے کے علاقے منگھوپیرروڈ نیا ناظم آباد فلائی اوور کے قریب واقع کنواری کالونی مگسی محلے میں زیرتعمیرعمارت میں قائم دکان کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے بچوں سمیت 3 افراد دب گئے۔

اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم فلاحی تنظیموں کے نمائندے، پولیس و رینجرز موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد غیر متعلقہ افراد کو دوررہنے کی ہدایت کردی۔

اس دوران اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے فوری امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ،اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ہیوی مشینری کی مدد سے ملبے تلے دبے3 اافراد کو فوری ریسکیو کرکے زخمی حالت میں اسپتال روانہ کردیا اسپتال منتقلی کے دوران حادثے میں شدید زخمی ہونے والا یک شخص دم توڑ گیا۔

متوفی کی شناخت 42 سالہ عبدالباری ولد عبدالعزیز کے نام سے کی گئی جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے ایک بچے شناخت 8 سالہ عبدالباسط کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے 5 سالہ بچے کی شناخت فوری ممکن نہیں ہوسکی۔

ریسکیو 1122 کے افسرسعد کے مطابق متوفی عبدالباری دکان کے مالک تھے جبکہ زخمی ہونے والے بچے دکان سے چیز خریدنے کے لیے آئے تھے اس دوران دکان کی چھت گر گئی انھون نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے اپنا آپریشن مکمل کرلیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ دکان کا اسٹریکچر کافی کمزور ہو گیا تھا جس کیو جہ سے چھت اور ایک دیوار کا ملبہ حادثے میں جاں بحق وزخمی افراد پرگراجس کی وجہ سے حادثہ رو نما ہوا۔

انھوں نے بتایا دکان کا اسٹریچکر کمزورتھااوراسی وجہ سے دکان کو دوسری جگہ منتقل ہونا تھا انھون نے بتایاکہ عمارت میں کسی قسم کی کوئی ہیوی مشینری نہیں چل رہی تھی اور نہ ہی کوئی تعمیراتی کام چل رہا تھا۔

Check Also

یونس میمن اور عمیر خان کا اردو فیملی کھیل “شوہر مچائے شور”27 نومبر کو آرٹس کونسل میں پیش کیا جائے گا

کراچی (شوبز رپورٹر) کراچی تھیٹر کے معروف ڈائریکٹر یونس میمن سرگرم یونیورسل پروڈکشن ہاؤس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *