جی ایچ کیو حملہ کیس میں 47 اشتہاری ملزمان کی سزاؤں پر عملدرآمد کے لیے خصوصی ہدایات جاری

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں 47 اشتہاری ملزمان کی سزاؤں پر عملدرآمد کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

عدالت نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ جائیداد ضبط کر کے اس حوالے سے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے۔ ڈی سی راولپنڈی کو بھی اسی نوعیت کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

عدالت نے پولیس حکام کو بھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

یاد رہے کہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدالت نے 47 اشتہاری ملزمان کو 10، 10 سال قید، 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ اور جائیداد ضبط کرنے کی سزا سنائی ہے۔

سزا پانے والوں میں عمر ایوب، شبلی فراز، شہباز گل، مراد سعید، ذوالفقار بخاری، زرتاج گل اور کنول شوزب سمیت دیگر شامل ہیں۔ یہ فیصلہ اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے 7 مارچ کو سنایا تھا۔

Check Also

کراچی کے چند بڑے منی چینجرز کے خلاف گھیرا تنگ ہو رہا ہے

کراچی:کراچی کے چند بڑے منی چینجرز کے خلاف گھیرا تنگ ہو رہا ہے، ایف آئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *