اسٹاک بروکرز کیلیے ریفرل پروگرام، نئے سرمایہ کار لانے پر مراعات کی تجویز

کراچی:سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی آن بورڈنگ بڑھانے کی تجویز دے دی ہے جس کے تحت اسٹاک مارکیٹ کے بروکرز کے لیے ریفرل پروگرام متعارف کرایا جائے گا۔

ایس ای سی پی کے ترجمان کے مطابق اس پروگرام کے تحت مستقل سرمایہ کاروں کی جانب سے نئے انویسٹرز کو متعارف کرانے پر متعلقہ اسٹاک بروکرز ترغیبات اور دیگر فوائد فراہم کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ ایس ای سی پی نے ریفرل پروگرام کے تحت غیر نقد مراعات دینے کی تجویز دی ہے۔

اس پروگرام کے تحت سرمایہ کاروں کو کمیشن میں رعایت اور ٹریڈنگ کریڈٹس جیسے فوائد دیے جا سکیں گے۔ ایس ای سی پی نے ریفرل پروگرام کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز سے بھی رائے طلب کر لی ہے۔

Check Also

کراچی میں ڈاکو راج،چند گھنٹوں میں 1 کروڑ روپے چھن گئے

کراچی میں جرائم کی لہر برقرار، مختلف علاقوں میں ڈکیتی و فائرنگ کے واقعات کراچی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *