کراچی: پاور ہاؤس چورنگی کے قریب اسکول وین حادثے کا شکار ، 3بچے اور ڈرائیور زخمی

کراچی: نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب اسکول وین حادثے میں 3 بچے زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اسکول وین الٹنے سے وین میں سوار تین بچے وین ڈرائیور زخمی ہوگیا جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے میں اسکول وین کو شدید نقصان پہنچا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جمعرات کو بھی کراچی میں ایک اسکول وین حادثے کا شکار ہوئی تھی،

شارع فیصل پر ریوو ڈالے کی غفلت سے ناتھا خان پل سے پہلے کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، وین ڈرائیور کی حاضر دماغی کے باعث بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

وین میں دو سال سے لے کر اٹھ سال تک کے بچے بچیاں موجود تھیں، حادثے کے بعد بچے برے طریقے سے خوفزدہ رونا شروع کر دیا۔

Check Also

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں 5فیصد کمی کا اعلان

کراچی: آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *