سی ویو کے قریب ڈبل کیبن گاڑی کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر، 1جاں بحق دو زخمی

کراچی کے علاقے سی ویو درخشاں پولیس چوکی کے قریب ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 2 نوجوان زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب سی ویو درخشاں پولیس چوکی کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار تین نوجوان شدید زخمی ہوئے۔

حادثے کے بعد ریسکیو حکام نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا تاہم اس دوران ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ایدھی حکام کے مطابق حادثہ ڈبل کیبن گاڑی کی موٹر سایئکل کو ٹکر سے پیش آیا ہے جبکہ متوفی کی شناخت 20 سالہ صادق کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے 18 سالہ عبدالرزاق اور 18 سالہ احمد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈبل کیبن گاڑی جائے وقوعہ پر موجود ہے اور اس حوالے سے پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Check Also

ایک دوسرے کی حکومتیں نہ گرائی جائیں، اختلافات بھلا کر مقابلہ کریں تو ہر مسئلہ حل ہوسکتا ہے: بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نےکہا ہے کہ ایک دوسرے کی حکومتی نہ گرائی جائیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *