کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز نے کارروائی کے بعد ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان رینجز کے مطابق رینجرز نے خیر آباد، الطاف نگر اورنگی ٹاؤن میں خفیہ معلومات پر کارروائی کی۔
رینجرز کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ بھی شامل ہے۔
ملزمان کے قبضے سے 4 غیر قانونی پستول، ایمونیشن، 3 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان نے 15 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
THE PUBLIC POST