ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین کا اعلان:”پاکستان کی ثالثی نے دنیا کو عالمی تباہی سے بچا لیا”

ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کے بہترین ثالثی کردار کی وجہ سے دنیا بھر کے ممالک کو ریلیف ملا اور دنیا ایک نہ ختم ہونے والی تباہی سے محفوظ رہی۔

اپنے بیان میں انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو دور حاضر کے عالمی مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ چیئرمین ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ امریکی صدر اور ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستان کے ثالثی کردار کی شکرگزاری، پاکستان کی سفارتی کامیابی اور فتح ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے زور دیا کہ پاکستان کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی انتھک محنت اور کوششوں کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت اور قابل قدر کردار نمایاں ہوا ہے۔

Check Also

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی جانب سے وفاقی بجٹ کا خیر مقدم

رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز نے فنانس بل 2026-27 میں حکومت کی جانب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *