بجلی فی یونٹ 2روپے 36پیسے مہنگی،نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 36 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ بجلی ستمبر کے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نیپرا کے مطابق ستمبر میں بجلی کی اصل فیول لاگت 9 روپے 82 پیسے فی یونٹ رہی، جبکہ ریفرنس فیول لاگت 7 روپے 45 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔ اصل اور ریفرنس فیول لاگت کے فرق کے باعث صارفین پر 2 روپے 36 پیسے فی یونٹ اضافی بوجھ پڑے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر ہوگا، تاہم لائف لائن صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز اور پری پیڈ ٹیرف اختیار کرنے والے صارفین اس اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

اضافی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ان صارفین پر بھی لاگو ہوگی جو انکریمنٹل کنزمپشن پیکیج سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

نیپرا کے مطابق بجلی صارفین سے اضافی وصولی نومبر 2026 کے بلوں میں کی جائے گی۔ ستمبر 2026 میں استعمال ہونے والے بجلی کے یونٹس کے حساب سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بلوں میں الگ ظاہر کی جائے گی۔

Check Also

پیٹرولیم قیمتوں میں کمی، عوامی مشکلات کب کم ہوں گی؟

ملک میں مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *