پلواشہ بشیر نےکینیڈا میں ماسٹرز ٹورنامنٹ جیت لیا

پاکستان کی سابق قومی بیڈمنٹن چیمپئن پلواشہ بشیر نے کینیڈا میں ماسٹرز ٹورنامنٹ جیت لیا۔

پلواشہ بشیر نے کینڈین ماسٹرز ٹورنامنٹ میں 35 ایج گروپ کا ویمن سنگلز ٹائٹل جیتا۔ پاکستانی اسٹار پلیئر نے فائنل میں کینیڈا کی ٹاپ سیڈ پلیئر اینا رائس کو شکست دی۔

شاندار کامیابی کے بعد پلواشہ کا کہنا تھا کہ کینیڈین ماسٹرز چیمپئن شپ میں مختلف ملکوں کے 300 سے زائد پلیئرز شریک تھے۔

انہوں نے کہا کہ ماسٹرز کیٹیگری میں شرکت کا مطلب یہ نہیں کہ میرا اوپن کیٹیگری کیریئر ختم ہوگیا۔

پلواشہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کینیڈین ماسٹرز چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے پر فخر ہے۔

Check Also

کراچی: قصبہ کالونی میں زہریلی چیز کھانے سے بچی جاں بحق، بھائی اسپتال منتقل

کراچی کے ضلع غربی کے علاقے قصبہ کالونی میں گھر میں زہریلی چیز کھانے سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *