ریاض میں اچانک فضائی خطرے کا الرٹ،شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

ریاض: سعودی حکام نے دارالحکومت ریاض کے شہریوں کو فضائی خطرے سے متعلق ہنگامی پیغام بھیج کر گھروں کے اندر رہنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی، تاہم چند منٹ بعد یہ الرٹ واپس لے لیا گیا۔

خبر رساں ادارے ڈان کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے شہریوں کو موبائل فون پر بھیجے گئے پیغام میں خبردار کیا گیا کہ متعلقہ علاقے کو فضائی خطرے کا سامنا ہے۔ شہریوں سے کہا گیا کہ وہ پرسکون رہیں، گھروں کے اندر یا کسی محفوظ مقام پر رہیں اور کھڑکیوں اور دروازوں سے دور رہیں۔

پیغام میں شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ سعودی سول ڈیفنس کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔

تاہم یہ انتباہ چند منٹ بعد ختم کردیا گیا۔ دستیاب رپورٹ میں فضائی خطرے کی نوعیت، ممکنہ ہدف یا کسی میزائل اور ڈرون کی موجودگی کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

سعودی حکام کی جانب سے اس الرٹ کے اجرا اور واپسی کے حوالے سے مزید وضاحت بھی سامنے نہیں آئی۔

Check Also

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا149 واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے

لاہور: مفکرِ پاکستان، شاعرِ مشرق اور حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا آج یوم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *