عمرے کے بعد زندگی میں سب کچھ بدل گیا:سامعہ حجاب

پاکستانی معروف ڈیجیٹل کری ایٹر، ٹک ٹاک اسٹار اور انسٹاگرام انفلوئنسر سامعہ حجاب نے عمرے کو اپنی زندگی میں تبدیلی کا اہم موڑ قرار دے دیا۔

حال ہی میں انہوں نے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے عمرے کے سفر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے قربت نے میری زندگی پر مثبت اثرات مرتب کیے۔

اپنے عمرے کے سفر کا ذکر کرتے ہوئے سامعہ حجاب نے بتایا کہ میں دبئی میں اکیلی تھی اور 6 ماہ تک اپنے اپارٹمنٹ میں تنہائی کی زندگی گزارتی رہی، اس دوران سوشل میڈیا استعمال کرتی اور ٹک ٹاک پر لائیو سیشنز کرتی تھی، وقت گزرتا گیا اور جنگیں شروع ہوئیں تو میں شدید ذہنی دباؤ اور افسردگی کا شکار ہو گئی، میرے پاس کوئی نہیں تھا، اس لیے میں نے اللّٰہ تعالیٰ سے دعا کی، جس کے بعد اللّٰہ نے مجھے عمرے کی سعادت نصیب فرمائی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ عمرہ کیا، میرا یہ سفر بہت اچھا رہا، مکہ مکرمہ میں ایک لمحہ ایسا آیا جب میں نے اپنی والدہ اور بھائی کے ہاتھ تھام رکھے تھے، اس کے بعد میری زندگی میں سب کچھ بدل گیا، اپنی والدہ کو عمرہ کرانا میری زندگی کے سب سے اہم کامیابیوں میں سے ایک تھی۔

ریاض الجنہ میں پیش آنے والے واقعے کو یاد کرتے ہوئے سامعہ حجاب نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ جب میں ریاض الجنہ گئی تو وہاں بیٹھ کر دعا کر رہی تھی، اسی دوران میرے مداحوں نے مجھے دیکھا، پہچان لیا اور مجھ سے لپٹ گئیں، انہیں گلے لگاتے ہوئے میں پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی، کیونکہ اس وقت میں اپنی زندگی کے انتہائی مشکل دور سے گزر رہی تھی۔

پروگرام کے دوران سامعہ حجاب نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ دوسروں کے ساتھ نرمی اور مہربانی سے پیش آئیں تاکہ ذہنی دباؤ اور افسردگی کے مسائل سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سوشل میڈیا کی مشہور شخصیات کے ساتھ بھی شفقت اور مہربانی سے پیش آنا چاہیے، ہم انہیں صرف اچھے لباس میں تیار دیکھتے ہیں، لیکن ہمیں معلوم نہیں ہوتا کہ ان کی زندگیوں میں کیا کچھ چل رہا ہے۔

سامعہ حجاب نے کہا کہ سوشل میڈیا پر تضحیک، تنقید اور ذہنی دباؤ کے باعث متعدد افراد خودکشی کر چکے ہیں۔

انہوں نے عامر لیاقت حسین اور حمیرا اصغر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ذہنی دباؤ کا سامنا کرنے والے اپنے دوستوں اور دیگر افراد کے ساتھ ہمدردی سے پیش آنا چاہیے۔

Check Also

اس وقت صوبے بنانے کیلئےکوئی اکثریت نہیں ہے:وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ اس وقت صوبے بنانے کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *