بلوچستان:سیکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت، بال نگور میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ و ہتھیار، کمیونیکیشن کا سامان اور نقدی برآمد ہوئی۔

برآمد ہونے والی نقدی میں عام بلوچ شہریوں سے لوٹی گئی رقم بھی شامل ہے۔

آپریشن کے بعد علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Check Also

کراچی؛ غیر قانونی کال سینٹر کیس میں مفرور ملزم کی حفاظتی ضمانت منظور

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی کال سینٹر کیس میں مفرور ملزم کی حفاظتی ضمانت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *