کراچی کے مختلف ٹاؤنز میں سڑکوں، نکاسی آب کی بہتری کیلئے کام جاری ہے:مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے مختلف ٹاؤنز میں سڑکوں، نکاسی آب اور بنیادی انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لیے کام جاری ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے علاقے چنیسر ٹاؤن میں سڑک کی بہتری اور بحالی کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چنیسر ٹاؤن میں301 اعشاریہ 433 ملین روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔

میئر کراچی کا کہنا ہے کہ منصوبے میں مریم مسجد جناح روڈ پر سڑک اور نالے کی بہتری و بحالی بھی شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ منصوبے میں والڈروف روڈ کی بہتری اور بحالی کے لیے ترقیاتی کام کیے جا رہے ہیں جس کے تحت 426 ہزار مربع فٹ رقبے پر اسفالٹ کا کام کیا جائے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ چنیسر ٹاؤن میں 395 ہزار مربع فٹ رقبے پر پیور بلاک لگائے جائیں گے، جبکہ مختلف سڑکوں پر 27 ہزار 200 رننگ فٹ کرب اسٹون ایج بلاکس نصب کیے جائیں گے۔

میئر کراچی نے یہ بھی کہا ہے کہ نکاسی آب کے نظام بہتر بنانے کے لیے 1 ہزار 150 رننگ فٹ آر سی سی سیوریج پائپ بھی بچھائیں گے۔

Check Also

سہیل آفریدی، بابر سلیم سواتی اور جنید اکبر کی بازیابی کے لیے آئینی درخواست دائر

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی اور رکن قومی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *