ایم کیو ایم پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا جب کہ الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر پارٹی سربراہ کا عہدہ خالی قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کر دی، فہرست میں سے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا نام حذف کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کو اکتوبر تک کی مہلت دی تھی، مہلت ختم ہونے پر ایم کیو ایم پاکستان کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن کی فہرست میں تحریک انصاف اور ٹی ایل پی بھی بغیر سربراہان کے درج ہیں۔
THE PUBLIC POST