کراچی کی صوبائی انسدادِ منشیات کی عدالت نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی۔
عدالت نے ڈیفنس تھانے میں درج مقدمے میں ملزمہ انمول اور دیگر ملزمان کو الزامات پڑھ کر سنائے تاہم تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔
عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں پولیس نے حتمی چالان اگست میں عدالت میں جمع کروایا تھا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائے گئے پولیس کے حتمی چالان میں 3 خواتین سمیت 5 ملزمان کو مفرور قرار دیا گیا تھا۔
چالان کے مطابق منشیات کے مقدمے میں انمول عرف پنکی، سہیل، ذیشان، رائیڈر سمیر اور عاقب گرفتار ہیں جبکہ 5 ملزمان صابرہ، حمیرا، اینا، حمزہ اور اعزاز مفرور ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان حمزہ اور اعزاز کے مکمل کوائف بھی دستیاب نہیں ہیں۔
THE PUBLIC POST