خیبر پختونخوا سینیٹ انتخابات، پی ٹی آئی 4 جنرل نشستوں پر کامیاب، مراد سعید سینیٹر بن گئے

پشاور(پبلک پوسٹ)خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی گیارہ نشستوں کے لیے الیکشن ہوئے جس میں نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج

جنرل نشستیں

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جنرل نشستوں میں پی ٹی آئی نے چار جبکہ اپوزیشن نے تین اپنے نام کیں۔ تحریک انصاف کے مراد سعید کو توقع سے زیادہ 26 ووٹ ملے۔

پی ٹی آئی کے دیگر کامیاب ہونے والے امیدواروں میں مرزا آفریدی، فیصل جاوید اور نور الحق قادری ہیں جنہیں بالترتیب، 22 اور 21، 21 ووٹ ملے۔

جنرل نشست پر اپوزیشن کے امیدوار مولانا عطاء الحق درویش 18 جبکہ طلحہ محمود 17 اور نیاز احمد 18 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

ٹیکنوکریٹ

ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کے اعظم سواتی اور نواز لیگ کے دلاور کامیاب قرار پائے، دونوں نے بالترتیب 89 اور 54 ووٹ حاصل کیے۔

خواتین نشست

خواتین نشست پر پی ٹی آئی کی روبینہ ناز اور پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد کامیاب قرار پائیں، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کی روبینہ ناز نے 89 اور پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد نے 52 ووٹ حاصل کیے۔

Check Also

اسرائیل کی یمن پر بمباری، حوثیوں کے وزیراعظم اور متعدد وزرا جاں بحق

اسرائیل کی یمن پر ہونے والی بمباری میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الرہوی متعدد وزرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *