ہالی ووڈ ایکشن کرائم فلم ’لارڈز آف وار ٹو‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
ایکشن کرائم فلم ’لارڈز آف وار ٹو‘ میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار نکولس کیج کی 22 برس پرانے روپ میں واپسی ہورہی ہے جبکہ فلم آئندہ سال بڑے پردے کی زینت بنے گی۔
ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ باپ اسلحے کا سوداگر ہے تو بیٹا جنجگوؤں کا کمانڈر ہے۔
اس کے بعد باپ اور بیٹوں کے درمیان طاقت کی جنگ چھڑ جاتی ہے اور دونوں آمنے سامنے آجاتے ہیں۔
فلم کی ہدایت کاری کے فرائض اینڈریو نکول نے انجام دیے ہیں اور اس کی کہانی بھی لکھی ہے۔
فلم کی دیگر کاسٹ میں بل سکارگرڈ (اینتون اورلو) کے کردار میں موجود ہیں جبکہ لورا ہیریئر، سلوئیا ہاکس اور گریگ ٹارزن ڈیوس نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
واضح رہے کہ ایکشن کرائم فلم 2005 میں ریلیز ہونے والی ’لارڈز آف وار‘ کا سیکوئل ہے۔
THE PUBLIC POST