آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، وزیر خزانہ کا انکشاف

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)سرکاری ملازمین کے لیے بُری خبر سامنے آگئی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن نہ بڑھانے عندیہ دے دیا اور کہا ہے کہ اس بجٹ میں تنخواہ اور پنشن بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔اس بات کا انکشاف وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں ایوان کو دیے گئے تحریری جواب میں کیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تحریری جواب میں کہا ہے کہ آئندہ مالی سال سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، ملازمین کے الاؤنسز اور پے اسکیل پر نظرثانی کی بھی کوئی تجویز نہیں ہے۔انہوں ںے مزید لکھا ہے کہ ملازمین کے لیے ہائرنگ اور سیلنگ کی حد بڑھانے کا معاملہ زیر غور ہے تاہم وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

Check Also

لاہور ہائیکورٹ کا نورین نیازی سے بیٹیوں کی ملاقات کرانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کی دونوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *