پارکس میں تجارتی سرگرمیوں کیخلافدرخواست پر مئیر کراچی کو نوٹس جاری

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے شہر کے پارکس اور کھیل کے میدانوں کو نجی کانٹریکٹرز کے حوالے کرنے اور تجارتی سرگرمیوں کیخلاف درخواست پر مئیر کراچی، میونسپل کمشنر کے ایم سی، کمشنر کراچی اور ڈائریکٹر پارکس کو نوٹس جاری کردیے۔
عدالت نے فریقین سے جنوری کے پہلے ہفتے تک جواب طلب کرلیا، درخواستگزار کے وکیل مولوی اقبال حیدر نے کہا کہ کھیل کے میدانوں کو نجی تجارتی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ نجی آپریٹرز کھیلوں کی سرگرمیوں کے چارجز اور داخلہ فیس وصول کر رہے ہیں، سرکاری زمین پر قائم تفریحی مقامات تک عام شہریوں کی رسائی محدود ہو گئی ہے، سرکاری پارکس اور کھیل کے میدان عوامی مقاصد کے لیے مختص ہوتے ہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ متعلقہ سرکاری ادارے پارکس اور میدانوں کی دیکھ بھال اور شہریوں کو تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے پابند ہیں، پارکس نجی ٹھیکیداروں کے حوالے کرنے کے لیے قوانین اور منظوریوں کی قانونی حیثیت کا جائزہ لینا ضروری ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ متعلقہ حکام واضح کریں کہ پارکس سے وصول ہونے والی آمدنی کہاں خرچ کی جا رہی ہے، پارکس اور کھیل کے میدانوں میں غیر قانونی تجارتی انتظامات کو غیر مؤثر قرار دیا جائے، متعلقہ حکام سے پارکس اور کھیل کے میدانوں کی جامع فہرست طلب کی جائے۔

Check Also

بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپٹ ترین ادارے، ایف بی آرکا دوسرا نمبر، کرپشن خطرات سے متعلق جائزہ رپورٹ

وفاقی حکومت نے کرپشن کے خطرات سے متعلق قومی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے جس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *