اٹلی کے ماہرین کے وفد کا ماربل سٹی کراچی کا دورہ کیا جہاں جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی اور ہنرمندی کے فروغ کے مواقع کا تفصیلی جائزہ لیا گیا.
اطالوی وفد نے مجوزہ کامن فیسیلٹی اینڈ ٹریننگ سینٹر (CFTC) اور ماربل پروسیسنگ صلاحیتوں، ویلیو ایڈیشن اور برآمدی مسابقت بڑھانے پر غور کیا گیا.
پاکستان کی ماربل اور قدرتی پتھر کی صنعت میں جدید اطالوی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا ہدف تیار کیا گیا.
محکمہ سرمایہ کاری سندھ نے کہا کہ صنعتی شعبے میں تکنیکی مہارت اور خصوصی تربیت کے مواقع پیدا کیے جائیں گے، اطالوی ماہرین کا دورہ بین الاقوامی تکنیکی تعاون کو مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم ہے.
اٹلی کی ماربل انڈسٹری کے ساتھ جاری رابطوں کو عملی منصوبوں میں ڈھالا جائے گا، 300 ایکڑ پر محیط ماربل سٹی کراچی حکومتِ سندھ کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، منصوبے پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے تحت کام جاری ہے.
محکمہ سرمایہ کاری نے کہا کہ ماربل سٹی منصوبے پر سندھ اکنامک زونز مینجمنٹ کمپنی (SEZMC) عملدرآمد کر رہی ہے، کراچی کو جدید ماربل پروسیسنگ اور تکنیکی ترقی کا بڑا صنعتی مرکز بنایا جائے گا، یہ منصوبہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں آگے بڑھایا جا رہا ہے.
اطالوی وفد میں IS.I.M اٹلی کے صدر انجینئر پاؤلو مارونے اور نائب صدر انجینئر کلاڈیا شامل جبکہ اٹلی ٹریڈ ایجنسی پاکستان کے ڈاکٹر سالواتور پارانو اور انجینئر اے آر داؤدپوٹا بھی وفد کے ہمراہ رہے.
اطالوی وفد کو منصوبے کی پیشرفت، انفراسٹرکچر اور مجوزہ سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی. ملاقات میں ماربل سٹی کے مجموعی ترقیاتی وژن سے بھی آگاہ کیا گیا.
مجوزہ CFTC سینٹر کو مشترکہ پروسیسنگ اور ٹیکنالوجی ڈیمونسٹریشن کا جدید مرکز بنایا جائے گا، سینٹر کے قیام اور تکنیکی ضروریات میں اطالوی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا.
THE PUBLIC POST