سیف علی خان کے گھر پر نامور انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کی آمد نے دھوم مچادی

ممبئی : بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے باندرا میں واقع گھر پر 15 جنوری کو ہوئے حملے کے بعد ممبئی پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ سیف علی خان اس وقت ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں انہیں شدید چوٹیں آئی تھیں۔

سیف پر حملے کی تحقیقات کے دوران پولیس ٹیم کے ساتھ آئے ایک شخص نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ ممبئی پولیس کے مشہور انکاؤنٹر اسپیشلسٹ دَیا نائیک تھے، جو اس وقت سیاہ لباس میں ملبوس نظر آئے۔ 

ان کی آمد سے انٹرنیٹ پر بحث چھڑ گئی کیونکہ دَیا نائیک کی موجودگی سے یہ تاثر ملا کہ حملہ آوروں کی گرفتاری جلد متوقع ہے

Check Also

ایران اور امریکہ کو قریب لا سکتے ہیں اپنے مسائل حل نہیں کر پا رہے،ذوالفقار علی بھٹو جونیئر

کراچی: ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *