سندھ کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں:شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ صوبوں کی تشکیل یا تقسیم کا فیصلہ اسمبلیوں نے کرنا ہے، سندھ اسمبلی اپنا حتمی فیصلہ دے چکی ہے اور سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں، مرتے دم تک یہی مؤقف رہے گا۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پنجاب میں بھی وہی بات کی جا رہی ہے جو سندھ میں کی جا رہی ہے، اگر پنجاب اسمبلی کہتی ہے کہ اسے نئے صوبے قبول نہیں تو ہمیں بھی قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری دلیل کی بات کرتے ہیں، کسی کو بحث کرنی ہے تو پارلیمنٹ میں کرے، سڑکوں یا ٹی وی مذاکروں میں نہیں، قانون سازی کا فیصلہ پارلیمنٹ نے کرنا ہے، سڑکوں اور ٹی وی مذاکروں میں قانون نہیں بنتے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پورے پاکستان سے لوگ علاج کے لیے سندھ آتے ہیں اور پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عوام کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کر رہی ہے، دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا رہائشی منصوبہ اگر کوئی ہے تو وہ سندھ حکومت بنا رہی ہے۔

کراچی کی صورتِ حال پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر کی تباہی متحدہ قومی موومنٹ اور اس کے بانی نے کی، اگر ایم کیو ایم نے واقعی کراچی کی خدمت کی ہوتی تو انہیں چور دروازے سے آنے کی ضرورت نہ پڑتی۔

Check Also

پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بنانےاور اپنی پراکسیز کی سرپرستی کرنا چاہتی ہے، ایم کیو ایم

کراچی: ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کھلم کھلا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *