سندھ حکومت کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی (پبلک پوسٹ)سندھ حکومت نے 4 اپریل کو پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی چھیالیس ویں برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر جمعہ 4 اپریل کو صوبائی حکومت کے تحت چلنے والے تمام ادارے بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کے ماتحت چلنے والے خودمختار و نیم خود مختار ادارے، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز کے دفاتر بھی بند رہیں گے۔

Check Also

ایک ہی شخص نے کئی کمپنیاں بنائیں، تمام ٹول پلازہ اسی کو دیے گئے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *