کراچی:بلدیہ ٹاؤن کی عمارت اور ملیر کورٹ میں آتشزدگی

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن گلشنِ مزدور میں رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن میں 2 فائر ٹینڈر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

آگ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر دُکان میں لگی۔

دریں اثناء کراچی کے علاقے ملیر کورٹ میں بھی آتش زدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ ملیر کورٹ کے احاطے میں موجود سولر پیینلز میں لگی، جس پر 2 فائر ٹینڈرز کی مدد سے قابو پا لیا گیا۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *