کارتک آریان کی نئی فلم کی پہلی جھلک نے مداحوں کے دل جیت لیے

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار انوراگ باسو کی آنے والی نئی رومانوی فلم میں کارتک آریان اور سریلیلا کی پہلی جھلک نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔حال ہی میں کارتک کی آنے والی فلم ممکنہ طور پر عاشقی 3 کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس میں پشپا 2 کے گانے میں پرفارم کرنے والی اداکارہ سریلیلا کو خاتون لیڈ کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ سریلیلا کارتک کے ساتھ اس نئی فلم کے زریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہی ہیں تاہم اس فلم کے ٹائٹل کو پوشیدہ رکھا گیا ہے۔میکرز نے فلم کے اس ٹیزر میں کارتک کے بولڈ لُک کو بھی دکھایا ہے، لمبے بالوں اور داڑھی کے ساتھ وہ گٹار بجاتے اور بڑی تعداد میں سامعین کے سامنے گانا گاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اس ٹیزر میں کارتک اور سریلیلا کے درمیان پرجوش رومانس کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔

Check Also

معروف گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر ہراسانی اور دھمکیوں کا الزام

بھارت کی تامل میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ سواگتھا ایس کرشنن نے ایک نامور میوزک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *