رافیل طیارے کی تباہی پر چینی میمرز کی طنزیہ ویڈیووائرل، بھارتی فوج کا مذاق بن گیا

پاکستانی فوج کی جانب سے رافیل طیاروں کی تباہی نے بھارتی فوج کا تمسخر اُڑا دیا، چینی میمرز کی طنزیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئ۔

جہاں پاک بھارت جنگ کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں وہیں چائنہ سے تعلق رکھنے والے میمرز کی بھی ایک ویڈیو نے صارفین کی توجہ سمیٹ لی ہے جس میں چینی میمرز نے بھارت کے رافیل طیاروں کے گرنے کے واقعے پر طنزیہ انداز اپناتے ہوئے رقص کیا ہے۔

چار چینی نوجوانوں کو بھارت کے روایتی لباس اور پگڑی پہنے دیکھا جاسکتا ہے کہ جو مقبول بھارتی گانے کی دھن پر بھارتی رافیل طیارے کے گِرنے پر طنز کرتے ہوئے رقص کررہے ہیں۔

چینی میمرز کی جانب سے نہ صرف بھارتی طیاروں کی تباہی کا مذاق اڑا گیا ہے بلکہ بھارتی فوج کے بیانات اور دعوؤں پر بھی طنز کرتے ہوئے بھارتی فوج کو آڑے ہاتھوں لیا گیا ہے۔

یہ ویڈیو خاص طور پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین میں مقبول ہو رہی ہے جو اسے مختلف پلیٹ فارمز پر ری شیئر کرتے ہوئے اس پر دلچسپ ردعمل دے رہے ہیں۔ بھارتی اور پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کے درمیان اس ویڈیو کو لے کر ایک نئی بحث چھڑگئی ہے۔

Check Also

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں 28 دنوں کا بیک اپ موجود ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *