یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر بڑی مشکل میں پڑگئے

لاہور کی سیشن کورٹ میں مشہور یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق رجب بٹ کیخلاف درخواست شہری شہزادہ عدنان نے اپنے وکیل مدثر چوہدری کی وساطت سے دائر کی ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کی ویڈیو میں رجب بٹ نے صحابہ کی شان میں توہین آمیز الفاظ کہے۔

درخواست میں بتایا گیا کہ رجب بٹ کے خلاف این سی سی آئی اے سے رجوع کیا تاہم مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ عدالت این سی سی آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

ایڈیشنل سیشن جج نے کاروائی کرتے ہوئے نوٹسز جاری کردیے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی رجب بٹ کو مختلف مقدمات کا سامنا رہا ہے۔

اس نئی متنازع ویڈیو کے بعد رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر جہاز میں سفر کے دوران ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’اگر مشہور ہونا ہے تو پاکستان سے باہر جاکر ہونا‘۔

Check Also

2015 اور 2016 کے آپریشن میں کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے بعض ملازمین پر دہشتگردی کے الزامات سامنے آئےسینئر وزیر شرجیل انعام میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کی تباہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *