بلوچستان میں غیرت کے نام پر بیٹی کے لرزہ خیز قتل نے ہر حساس دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، مریم نواز

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں غیرت کے نام پر بیٹی کے لرزہ خیز قتل نے ہر حساس دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں غیرت کے نام پر ایک بیٹی کا قتل پوری انسانیت کے ضمیر پر حملہ ہے، بلوچستان میں لرزہ خیز واقعے نے ہر حساس دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے،یہ ظلم ناقابلِ معافی ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ریاستی قانون سے بالاتر کوئی رسم، روایت یا سوچ قابلِ قبول نہیں، مطالبہ ہے کہ قاتلوں کو قانون کے شکنجے میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے۔

Check Also

یونان میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے 40 پاکستانی ڈی پورٹ

راولپنڈی: یونان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 40 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *