سندھ حکومت کی جانب سے یومِ آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کراچی (پبلک پوسٹ )
سندھ حکومت کی جانب سے یومِ آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں آئندہ ماہ یومِ آزادی اور ’معرکۂ حق‘ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

شرجیل میمن نے اس موقع پر کہا کہ 14 اگست اور معرکۂ حق کی مناسبت سے تقریبات سندھ حکومت کے وژن کا عکاس ہوں گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سال یومِ آزادی حب الوطنی، قربانی، یکجہتی اور سچائی کے پیغام کے طور پر منائی جائے گی۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ایم کیو ایم گریجویٹ فورم کے وفد نے ملاقات کی، اس دوران معرکۂ حق اور جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ نوجوانوں کی رہنمائی اور انہیں بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، گریجویٹ فورم کی مثبت تجاویز اور سماجی خدمات قابلِ ستائش ہیں، نوجوانوں کو خود کفیل اور بااختیار بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل استعمال کر رہے ہیں۔

Check Also

2015 اور 2016 کے آپریشن میں کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے بعض ملازمین پر دہشتگردی کے الزامات سامنے آئےسینئر وزیر شرجیل انعام میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کی تباہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *