وزیراعلیٰ کے پی کا پولیس کے شہدا کے ورثا کو پچاس ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان

پشاور(پبلک پوسٹ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے پولیس کے شہدا کے ورثا کو پچاس ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان کردیا۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پولیس کے شہدا کے ورثا کو پلاٹ دینے کی پالیسی پر کام شروع کردیا، شہید کی فیملی کا کوئی بھی فرد اگر کسی سرکاری محکمے میں جائے گا تو وزیر اعلی سے لے کر ہر سرکاری آفیسر پر لازم ہوگا کہ وہ اس سے کھڑے ہو کر ملیں، ہم نہیں چاہتے کہ شہدا کی فیملی کو کوئی مسئلہ پیش آئے۔

کے پی پولیس جن دہشت گردوں سے نبرد آزما ہے وہ کوئی عام مجرم نہیں، شہدا کی فیملی کے لیے 50 ہزار روپے کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کررہے ہیں، ہم نے پولیس کی تنخواہیں بڑھائیں، پولیس تنصیبات کو ٹیکنالوجی سے لیس کر رہے ہیں، دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے پولیس کی استعداد کار بڑھا رہے ہیں، 24 سو پولیس اہلکار مزید بھرتی کر رہے ہیں۔

Check Also

مستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت شہید، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افرادزخمی

مستونگ میں قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ اینڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *