مودی سرکار کو مسلسل ہزیمت کا سامنا، پاک بھارت جنگ سے متعلق امریکی وزیر خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا

پاکستان کی بہترین سفارت کاری کی بدولت بھارت کو مسلسل ہر محاذ پر ہزیمت کا سامنا ہے جب کہ غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ کا پاک بھارت جنگ بندی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا بھارت اور پاکستان کی صورتحال کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کر رہا ہے، سیز فائر کوبرقرار رکھنا ایک مشکل عمل ہے جو اکثر جلد ٹوٹ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم روزانہ دیکھ رہے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر سے متعلق کیا پیش رفت ہورہی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ صدر ٹرمپ متعدد بارسیز فائر سے متعلق بیانات دے چکے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی حکومت نے شرمندگی سے بچنے کیلئے سیز فائر کے حوالے سے امریکی کردار کی نفی کی۔

بھارتی وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں جھوٹا بیان دیا کہ کسی غیر ملکی رہنما نے بھارت کو ’آپریشن سندور‘ روکنے کا نہیں کہا۔

Check Also

ممبئی پولیس نے شردھا کپور کے بھائی کو 252 کروڑ کی منشیات کیس میں طلب کرلیا

ممبئی پولیس نے 252 کروڑ کی منشیات کیس میں سدھانت کپور کو بیان ریکارڈ کرانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *