نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ملک بھر میں جوئے اور کسینو کی ایپس کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
سائبر ایجنسی نے 46 جوئے کی ایپس کو غیر قانونی قرار دیکر فہرست جاری کر دی۔
غیر قانونی ایپس میں فاریکس ٹریڈنگ کی نان ریگولیٹڈ ایپس بھی شامل ہیں، بلاک ہونے والی ایپس میں شہریون کا ذاتی ڈیٹا اور موبائل نمبر کی تفصیلات فراہم کرنے والی ایپس بھی شامل ہیں۔
ایپس میں aviator Game , chicken road , 1xBet بھی شامل ہیں، Dafabet , 22bet ,me let , pari match , Bet365 ,plinko ,10cric ,Rabona,casumo بھی شامل ہیں۔
نیشنل سائئبر کرائم ایجنسی نے پی ٹی اے کو تمام ایپس کی فہرست فراہم کر دی، سائبر کرائم کی درخواست پر پی ٹی اے تمام غیر قانونی ایپس کو بند کرے گا۔