ٹی 20ورلڈکپ:پاکستان کا امریکا کو جیت کیلئے 191رنز کا ہدف

کولمبو: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے امریکا کو جیت کیلئے 191 رنز کا ہدف دے دیا۔

کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں امریکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان 73 رنز بناکر نمایاں رہے۔

امریکا کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔عثمان طارق کو سلمان مرزا کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، سلمان آغا، عثمان خان ، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، عثمان طارق اور ابرار احمد شامل ہیں۔

پاکستان کی اننگز
امریکا کے خلاف پاکستان کا آغاز اچھا رہا۔ صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کے درمیان 54 رنز کی اوپننگ شراکت داری قائم ہوئی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ امریکا کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Check Also

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینچ میں ٹریڈنگ کے دوران زبردست اضافہ دیکھا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *