کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

کوئٹہ اور گردونواح میں ہلکی بارش کے آغاز کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق ژوب، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، پشین اور کوئٹہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ زیارت، لورالائی، بارکھان، تربت، کیچ اور گوادر سمیت دیگر علاقوں میں بھی آندھی اور بارش متوقع ہے۔

رپورٹ میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیارت میں 5، ژوب میں 11، سبی میں 17 اور تربت میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔

اسی طرح نوکنڈی میں 20، چمن میں 12، گوادر میں 19 اور جیوانی میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب کچھ دیر میں

وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر میں قوم سے اہم خطاب کریں گے، جس میں اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *