سات روپے والی دوائی 70 روپے تک پہنچ گئی، وزیر صحت کا اعتراف

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر صحت نے اعتراف کیا ہے کہ اطلاعات مل رہی ہیں دوا ساز کمپنیوں نے آپس میں مل کر ادویات کی قیمتیں بڑھا لی ہیں اور 7 روپے والی دوائی 70 روپے تک پہنچ گئی۔

سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عبیداللہ نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا سروے کروا رہے ہیں، 190 اقسام کی ادویات میں کتنا اضافہ ہوا اس کی رپورٹ ستمبر میں آجائے گی۔

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ادویات کو ڈی ریگولیٹ کیا تاکہ مقابلے کی فضا پیدا ہو سکے۔

چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ ڈی ریگولیٹ کرنے کے بعد ادویہ ساز کمپنیاں مافیا بن گئی ہیں۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ڈی ریگولیشن کوئی حتمی اقدام نہیں ہے، اس پر نظر ثانی کر سکتے ہیں اور ڈی ریگولیٹ کرنے کا مقصد حاصل نہیں ہوا، ادویات کی قیمتیں نیچے نہیں آئیں بلکہ سب کی قیمتیں بڑھی ہیں۔

Check Also

مفتاح اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑیں، پہلے اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کا حساب دیں، سعدیہ جاوید

کراچی: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *