ایران میں 2 فرانسیسی شہریوں کو اسرائیل کیلیے جاسوسی کے الزام میں قید کی سزائیں

ایران میں دو فرانسیسی شہریوں کو اسرائیل اور فرانس کے لیے جاسوسی کے الزام میں طویل قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان میں ملزمان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے تاہم ان پر لگائے گئے الزامات کی تفصیلات بتائی گئی ہے۔

ان ملزمان پر فرانسیسی خفیہ اداروں کو ایران کی اہم اور حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں قومی سلامتی کے خلاف سازش اور صیہونی حکومت کے ساتھ خفیہ تعاون کے الزامات بھی لگائے گئے۔

ایرانی عدلیہ کے مطابق دونوں غیر ملکی شہریوں کو مختلف دفعات کے تحت متعدد سزائیں سنائی گئی ہیں جو مجموعی طور پر طویل قید پر مشتمل ہیں۔

خیال رہے کہ ایران اکثر غیر ملکی شہریوں پر جاسوسی کے الزامات عائد کرتا آیا ہے تاہم ایسے مقدمات میں شواہد شاذ و نادر ہی منظرِ عام پر لائے جاتے ہیں۔

حالیہ غزہ جنگ کے دوران حماس کی مدد کرنے پر اسرائیل نے ایران کے عسکری کمانڈرز اور ایٹمی سائنسدانوں کو نشانہ بنایا تھا۔

جس پر ایران نے ملک میں موجود اسرائیلی جاسوسوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کیا اور متعدد ملزمان کو سزائے موت دی۔

فرانس نے پہلے بھی ایران پر الزام لگایا تھا کہ وہ غیر ملکیوں کو بطور “سیاسی یرغمال” استعمال کرتا ہے اور تازہ واقعے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Check Also

ایران نے امارات کے ساحل پر آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا؛ اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *