مشہور ٹک ٹاکر کروڑوں روپے کے فراڈ کے الزام میں گرفتار

لاہور میں ایک اور ٹک ٹاکر کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

لاہور کے ٹک ٹاکر خرم گجر کا اوورسیز پاکستانی کے ساتھ فراڈ سامنے آگیا۔

اطلاعات کے مطابق ٹک ٹاکر خرم گجر پر الزام ہے کہ اس نے رانا ارسلان نامی شخص کے ساتھ دو لاکھ یورو کا فراڈ کیا ہے۔

خرم گجر نے رانا ارسلان سے کمرشل پلاٹ کی خریداری کےلیے دو لاکھ یورو لیے تھے لیکن ایک سال بعد بھی اسے دکھایا گیا کمرشل پلاٹ خرید کر نہ دیا۔

رانا ارسلان کی جانب سے رقم کی واپسی کے مطالبے پر خرم گجر انکار ہوگیا اور دھمیاں بھی دیں۔

رانا ارسلان کی درخواست پر تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے دھمکیوں اور امانت میں خیانت کے الزام پر ٹک ٹاکر خرم گجر کو گرفتار کرلیا ہے

Check Also

جامعہ کراچی؛ اساتذہ کا ایک ماہ سے امتحانات کا بائیکاٹ، 50 ہزار طلبہ ذہنی اذیت میں مبتلا

کراچی:جامعہ کراچی میں اساتذہ کی جانب سے سیمسٹر امتحانات کے بائیکاٹ کو ایک ماہ گزر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *