غزہ میں خونریزی بند کریں، ورنہ نوبیل بھول جائیں: فرانسیسی صدر کا ٹرمپ کو دو ٹوک پیغام

نیویارک(پبلک پوسٹ)فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صرف اسی صورت میں نوبیل امن انعام حاصل کرسکتے ہیں جب وہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان غزہ میں جاری جنگ کو ختم کرائیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران ٹرمپ نے کہا تھا کہ سب سمجھتے ہیں کہ مجھے نوبیل انعام ملنا چاہیے۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے میکرون نے فرانسیسی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ “نوبیل انعام صرف تب ممکن ہے جب آپ اس تنازع کو ختم کریں۔ اس کے لیے امریکا کو اسرائیل پر دباؤ ڈالنا ہوگا تاکہ غزہ میں جنگ بند ہو سکے۔”

میکرون نے واضح کیا کہ اگر اسرائیل نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر فرانس پر پابندیاں لگائیں تو فرانس اس کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج اگر شہریوں کا قتل جاری رکھتی ہے تو ہم خاموش نہیں رہیں گے۔

فرانسیسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کے پاس کوئی واضح منصوبہ نہیں ہے، اور اگر اس کا مقصد صرف ہمسایہ ملک کو تباہ کرنا ہے تو یہ اس کے اپنے عوام کو بھی مسلسل جنگ میں جھونکنے کے مترادف ہوگا۔

Check Also

ٹرمپ کے بعد روسی صدر کا بھی چین کا دورہ کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کے حالیہ چین کے دورے کے بعد روسی صدر ولادمیر پوٹن بھی چین کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *