جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان، تین نئے کھلاڑی شامل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر کو پہلی مرتبہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے کیمپ 30 ستمبر سے آٹھ اکتوبر تک لاہور میں جاری رہے گا۔

پہلے ٹیسٹ سے قبل اسکواڈ کو مزید مختصر کیا جائے گا۔

ایشیا کپ کھیلنے والے کھلاڑی چار اکتوبر کو اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

ٹیسٹ اسکواڈ:
شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق، امام الحق ، سلمان علی آغا، سعود شکیل، عامر جمال، کامران غلام، حسن علی، خرّم شہزاد، نعمان علی، ساجد خان، ابرار احمد، آصف آفریدی، فیصل اکرم، روحیل نذیر

Check Also

انگلش فٹبالر نے مشہور کرکٹ فرنچائز کے حصص خرید لیے

معروف انگلش فٹبالر جوڈ بیلنگھم نے دی ہنڈریڈ فرنچائز کی ٹیم برمنگھم فینکس میں 10 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *