کراچی، سینٹرل جیل سےرہائی پانے والا شخص قتل

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی میں سینٹرل جیل سے رہا ہونے والی شخص کو فائرنگ اور چھری کے وار سے قتل کردیا گیا، امیر بخش نے پسند کی شادی کی تھی جس سے دو قبائل میں تنازع تھا۔

پولیس کے مطابق سینٹرل جیل کے قریب فائرنگ اور چھری کے وار سے ایک شخص ہلاک ہوا، مقتول سینٹرل جیل سے باہر نکلا تھا تعاقب کرکے کچھ ہی دور قتل کردیا گیا، جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول امیر بخش کا آبائی تعلق لاڑکانہ سے تھا، امیر بخش نے پسند کی شادی کی تھی جس کی وجہ سے دو قبائل میں تنازع بھی ہوگیا تھا۔

امیر بخش کی آج جیل سے رہائی کا مخالفین کو بھی علم تھا اور گھات لگائے بیٹھے تھے، امیر بخش غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں جیل میں تھا۔

Check Also

منگھو پیر میں کرنل شیر خان اسپورٹس گراؤنڈ، فیملی پارک کا افتتاح

کراچی:میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع غربی میں منگھوپیر ٹاؤن کے علاقے پختون آباد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *