سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری،آج فی تولہ نرخ 7 ہزار 538 روپے کم ہوگیا

کراچی (پبلک پوسٹ )
سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج فی تولہ نرخ میں 7 ہزار 538 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 7 ہزار 538 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 37 ہزار 362 کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 6 ہزار 463 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 74 ہزار 967 روپے ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 85 ڈالر کم ہو 4150 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

Check Also

کراچی: پیٹرولیم اسمگلنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 4 کمپنیوں نے لاکھوں لیٹر ہائی اسپیڈ تیل کلیئر کروا لیا

رپورٹ : عمران خانکراچی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد اسمگلنگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *